پیپلز پارٹی نے انتخابی اتحاد کیلیے رابطے شروع کردیے

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ابتدائی بات چیت، امین فہیم کی قیادت میں کمیٹی بھی قائم

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ابتدائی بات چیت، امین فہیم کی قیادت میں کمیٹی بھی قائم۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ اور انتخابی اتحاد کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انتخابی اتحاد کے لیے سینیئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، جہانگیر بدر، وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید احمد شاہ، وزیر قانون فاروق ایچ نائیک، نذر محمد گوندل، وزیر دفاع نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، منظور وٹو، صادق عمرانی، انور سیف اللہ اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔




ذرائع کے مطابق کمیٹی آئندہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سطح پر سیٹ ایڈجسمنٹ اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، فاٹا کے آزاد ارکان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔
Load Next Story