عائشہ کوطلاقبچے کامعاملہ اسلامی کونسل ارسال

یوسف بیگ پرقذف یاحدلاگوہونی چاہیے،کشمالہ طارق،ٹیسٹ کیس بنایاجائے،عطیہ عنایت

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کااجلاس جمعرات کودوبارہ طلب، یوسف بیگ کی بھی طلبی۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزاکی سابقہ بیوی عائشہ ثناکے بچے کیلیے وراثتی حق دلوانے کے معاملے میں ایم ڈی پی ٹی وی کمیٹی اراکین کے سخت دباؤ پر پیش ہوگئے۔

کمیٹی نے یوسف بیگ مرزا کیخلاف ریفرنس اسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوا دیاہے۔ اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتازعالم گیلانی نے انھیں فون کرکے کہا کہ وہ فوری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں، یوسف بیگ مرزا نے کہا کہ ان کا عائشہ ثناء کے ساتھ معاملہ کورٹ میں ہے اس لیے کمیٹی اس کا جائزہ نہیں لے سکتی ۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کی رکن کشمالہ طارق نے چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ ثناء کا معاملہ کمیٹی کے سامنے ہے اورگزشتہ اجلاس میں جب کمیٹی نے متفقہ طور پرکہا تھا کہ عائشہ ثناء کے موقف کی شرعی رائے جاننے کیلیے معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجاجائے لیکن اس کے باوجود آپ نے معاملہ کونسل کونہیں بھیجا بلکہ آپ نے عائشہ ثناء کو اس معاملے کو حل کرنے کیلیے الگ ملنے کا کہا ،آپ نے کمیٹی کے زیرغور معاملے کو الگ سے حل کرنے کیلیے عائشہ ثناء کو کیوں کہا اور کس حیثیت میںکورٹ سے باہر معاملے کو حل کرنے کی تجویز دی ۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ عائشہ ثناء اتفاق سے ایئر پورٹ پر مل گئی تھیں۔کشمالہ طارق کے سخت موقف پر وہ خاموش ہوگئے جبکہ عائشہ ثناء نے کشمالہ طارق کے موقف کی تائیدکی۔ ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزاکی جانب سے اجلاس میں آنے سے معذرت پر ممتاز عالم گیلانی نے کہا اگر ایم ڈی پی ٹی وی، کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وہ استعفیٰ دے دیںگے ۔اس دھمکی کے بعد یوسف بیگ مرزااجلاس میں پہنچے ۔ایم ڈی پی ٹی وی نے کمیٹی کو ان کیمرہ بتایا کہ ان کا معاملہ عدالت میں ہے جس پرکشمالہ طارق نے کہا کمیٹی کا استحقاق ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے دوران اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔




کشمالہ طارق نے کہا کہ اگر ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزااپنی طلاق شدہ بیوی جمیلہ کے ساتھ رہ رہے ہیں تو اس پر حدکا قانون لاگو ہونا چاہیے اور اگر وہ عائشہ ثناء کی کردارکشی کررہے ہیں تو اس پر قذف کا قانون بھی لگنا چاہیے، اگر دونوں ثابت ہوتے ہیں تو ان پر دونوں قوانین لاگو ہونے چاہئیں۔عطیہ عنایت اللہ نے کہا کہ عائشہ ثناء کے معاملے کو ٹیسٹ کیس بنانا چاہیے تاکہ آئندہ عورتوں کی اس طرح پامالی نہ ہو۔کمیٹی نے یوسف بیگ مرزا کیخلاف ریفرنس اسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوا دیا اور جمعرات کو 12بجے اجلاس میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

کلچرل رپورٹرکے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کی سابقہ اہلیہ اور معروف اداکارہ عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ یوسف بیگ مرزا سرکاری وسائل اور اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرکے مجھے انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، مجھے انصاف چاہیے عائشہ ثناء نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے بڑا فورم ہے اور مجھے خدا تعالیٰ پر مکمل یقین ہے کہ یہ کمیٹی مجھے انصاف فراہم کریگی،انھوں نے کہا آج پارلیمنٹ اورمیڈیا میرے ساتھ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اگر10سال پہلے یہ جھوٹا شخص مجھے طلاق دے چکا ہے تو یہ گزشتہ دس سال سے کیوں میرے ساتھ تھا۔

عائشہ ثناء نے کہا کہ یوسف بیگ مرزاجیسے سرکاری پوزیشن کا غلط استعمال کرنے والے شخص کوکوئی حق نہیںکہ وہ سرکاری ٹی وی کا سربراہ رہے، انھیںاس عہدے سے فوری ہٹایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے میری درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ زیادتیوںکا از خود نوٹس لیں اورمجھے انصاف دلوائیں۔آن لائن کے مطابق کشمالہ طارق نے چیئرمین کمیٹی کو مخاطب کرکے کہا کہ عائشہ ثنا کے معاملے پرکمیٹی چھپ کر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے گی، آپ نے عائشہ ثناء کو علیحدہ ملنے کیلیے کیوں کہا جس پر ریاض فتیانہ خاموش ہوگئے۔
Load Next Story