کینیڈا نے طاہر القادری کی ورکرز ویلفیئر فائل بند کردی

طاہرالقادری کی تقاریر، انٹرویوز کی فائل تیار کررہے ہیں، کینیڈین سفارتخانہ: عبدالشکور کوئی اور شخص ہے‘ قاضی فیض کا دعوی


Shakeel Anjum January 30, 2013
کینیڈین حکومت کی طرف سے جاری کردہ طاہر القادری کی ورکرز ویلفیئر فائل بند کرنے کے مراسلہ کا عکس۔ فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے باعث کینیڈا میں ٹورنٹو ایمپلامنٹ اینڈ سوشل سروسز کے ادارے نے ڈاکٹر طاہر القادری ان طائرہ ONTARIO ورکرز ویلفیئر فائل کو بدھ 5 دسمبر 2012ء سے بند کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹورنٹو ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئر کے ادارے نے 4 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو جو مراسلہ لکھا ہے اس میں انھیں عبدالشکور (KNOWN AS AS طاہرالقادری) کے نام سے مخاطب کیا گیا ہے اور اس مراسلے میں ان کا کینیڈا کا ایڈریس 62 Song wood Dr. Toron to on M9M 1x3 درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے ورکس ویلفیئر فائل کا آئی۔ ڈی نمبر 222769721 ہے اور اس پر ان کی تاریخ پیدائش 19 فروری 1951ء ہے جس کی پاکستان میں کینیڈین ایمبسی نے بھی تصدیق کی ہے۔

ایمپلامنٹ اینڈ سوشل سروسز کے منیجرویلسن (willson) نے لکھا ہے کہ پاکستان جانے کے باعث اب آپ سوشل Assistance کے اہل نہیں رہے ہیں کیونکہ آپ کینیڈا ان طائرہ Ontario میں رہائش پذیر نہیں ہے لیکن مستقبل میں آپ جب کینیڈا واپس آئیں تو آپ دوبارہ سوشل Assistance کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

8

اس سلسلے میں جب پاکستان میں کینیڈا کے سفارتی عملے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ٹورنٹو ایمپلامنٹ اینڈ سوشل سروسز کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے پر دی جانے والی تاریخ پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری دہری شہریت رکھتے ہیں، وہ صرف کینیڈا کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی شہری ہیں، اس لیے پرامن احتجاج کرنا ان کا حق ہے، ہم صرف ان کی پاکستان میں ہونے والی تقاریب، انٹرویوز کی فائل تیار کررہے ہیں۔

دوسری جانب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاضی فیض نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کا نام عبدالشکور ہونے میں کوئی صداقت نہیں اور انھوں نے کینیڈین شہریت طاہرالقادری کے نام سے حاصل کی ہے اور جو مراسلہ ایکسپریس نیوز کو موصول ہوا ہے، یہ محض اتفاق ہوسکتا ہے کہ عبدالشکور نامی شخص طاہرالقادری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مگر جب ایکسپریس نیوز نے انھیں بتایا کہ اس مراسلے پر طاہرالقادری کی تاریخ پیدائش جو کہ 19 فروری 1951 ہے وہ بھی درج ہے، کیا یہ بھی اتفاق ہے؟ تو قاضی فیض نے کہا کہ یہ بھی اتفاق ہوسکتا ہے کہ اس شخص کی تاریخ پیدائش بھی طاہرالقادری سے ملتی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں