مقبوضہ کشمیرمیں دوروزکے دوران جعلی مقابلوں میں 7 کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے آج بانڈی پورا کے علاقے گوریز میں ایک نوجوان کو شہید کیا


ویب ڈیسک June 11, 2017
این آئی اے کو مقبوضہ کشمیر میں لانا غیرقانونی ہے،  سید علی گیلانی: فوٹو: فائل

FAISALABAD: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کرتے ہوئے دو روز کے دوران جعلی مقابلوں میں 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے آج بانڈی پورا کے علاقے گوریز میں ایک نوجوان کو شہید کیا جب کہ 6 کشمیریوں کو گزشتہ روز بارا مولہ کے علاقے اڑی میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آل پارٹیزحریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو حریت کانفرنس کے خلاف جنگی اوزارکے طورپراستعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این آئی اے کو مقبوضہ کشمیر میں لانا غیرقانونی ہے اور اس کے ذریعے سے آزادی کی مہم کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |