سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے خورشید شاہ

مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک June 11, 2017
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا لیکن حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) جےآئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور حسین نواز کی تصویر بھی اسی لئے لیک کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جےآئی ٹی کومتنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی (ن) لیگ کا الیکشن سیل ہے

عرب ممالک میں اختلافات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی ممالک کے تنازعات حل کرانے میں اپنا کردارادا کرنا چاہیئے جو خطے میں امن کے لیے بہت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔