کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارجاں بحق

جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عاشق علی، غلام مصطفی اورمحبوب کے نام سے ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک June 11, 2017
نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس ناکے پرفائرنگ کی گئی، پولیس: فوٹو: فائل

سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرموٹرسائیکلوں پرسوارنامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ناکے پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عاشق علی، غلام مصطفی اورمحبوب کے نام سے ہوئی، زخمی راہگیر گل محمد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔