داعش سربراہ ابو بکر البغدادی فضائی حملے میں ہلاک برطانوی میڈیا کا دعویٰ

داعش نے تاحال ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی


ویب ڈیسک June 11, 2017
ابو بکر البغدادی شام کے علاقے الرقہ میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوا، شامی سرکاری میڈیا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: برطانوی میڈیا نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے شام میں فضائی حملے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی شام کے علاقے الرقہ میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں تاہم داعش نے تاحال ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضائی حملوں میں ابو بکر البغدادی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جب کہ ان کے سر کی قیمت 2 کروڑ پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔