قطرمیں فوج کی تعیناتی سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں دفترخارجہ

رپورٹس پاکستان اور خلیجی ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک June 11, 2017
رپورٹس پاکستان اور خلیجی ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مہم کا حصہ ہیں، دفترخارجہ: فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قطرمیں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹس من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے قطر میں پاک فوج کی تعیناتی کے بارے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق قطرمیں پاک فوج کی تعیناتی کی رپورٹس من گھڑت اوربے بنیاد ہیں جبکہ رپورٹس پاکستان اور خلیجی ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات ختم کئے جانے کے بعد غیر ملکی میڈیا پر یہ رپورٹس سرگرم تھیں کہ پاکستان کی جانب سے فوج کو قطرمیں تعینات کیا گیا ہے جس سے خلیجی ممالک اور پاکستان میں مختلف غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔