بینظیر قتل کیس ملزمان کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جوڈیشل انکوائری رپورٹ طلب

راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرلی،رپورٹ کی فراہمی کیلیے9 فروری کانوٹس جاری


INP January 30, 2013
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرلی،رپورٹ کی فراہمی کیلیے9 فروری کانوٹس جاری فوٹو فائل

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیربھٹو قتل کیس میں جوڈیشل انکوائری رپورٹ کے حصول کیلیے ملزمان کے وکیل کی درخواست منظورکرکے پنجاب حکومت کو9فروری کانوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے امریکی صحافی مارک سیگل کی وڈیو لنک پر بیان ریکارڈکرانے کی درخواست کی سماعت بھی 9 فروری تک ملتوی کردی۔منگل کوراولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت کی۔

16

ملزمان کے وکیل نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائی توایف آئی اے کے پراسیکیوٹرنے درخواست کی مخالفت کی،جس پر سماعت کے بعدعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کچھ دیربعدفیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی فراہمی کیلیے پنجاب حکومت کو9فروری کا نوٹس جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں