قومی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ون بن گئے

محمد وسیم عالمی رینکنگ میں نمبرون بننے والے پہلے پاکستانی باکسرہیں


ویب ڈیسک June 11, 2017
ورلڈ باکسنگ کونسل کی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے محمد وسیم نے بڑے بڑے نام ناک آوٹ کردیئے: فوٹو: فائل

پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک مرتبہ پھر باکسنگ کی دنیا میں سبزہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ون بن گئے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے محمد وسیم نے بڑے بڑے نام ناک آوٹ کر دیئے اور سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔ میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو کا عالمی رینکنگ میں دوسرا نمبرجبکہ برطانیہ کے اینڈریو سیلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل جیت لیا

محمد وسیم عالمی نمبرایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں جبکہ وہ جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دو تربیتی فائٹس میں بھی حصہ لیں گے۔ ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے، گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔