معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام 6 سال بعد رہا

سیف اسلام ابوبکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے


ویب ڈیسک June 11, 2017
سیف الاسلام کو عبوری حکومت کے کہنے پر رہا گیا گیا ہے، ابو بکر الصدیق بٹالین۔ فوٹو: فائل

لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو 6 سال بعد رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیف الاسلام کی رہائی ایک معافی کے معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ سیف اسلام قذافی گذشتہ 6 سالوں سے دیہی علاقے زنتان میں ابوبکر الصدیق بٹالین نامی ایک ملیشیا فورس کی قید میں تھے، انہیں جمعہ کے روز رہا کر دیا گیا تھا مگرعوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا۔

سیف الاسلام رہائی کے بعد لیبیا کے مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔ دوسری جانب ابو بکرالصدیق بٹالین کا کہنا ہے انہوں نے یہ اقدام ملک میں 'عبوری حکومت' کی درخواست پر اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طرابلس کی ایک عدالت، جہاں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی حکومت قائم ہے، سیف الاسلام قذافی کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنا چکی ہے۔ سیف الاسلام کو نومبر 2011 میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب کو نگر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔