افغان کمانڈو نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا

طالبان نے امریکی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے


ویب ڈیسک June 11, 2017
افغان کمانڈو نے ننگر ہار کے ضلع اچن میں فائرنگ کر کے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ فوٹو: فائل

افغان کمانڈو نے صوبے ننگر ہار میں فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچن میں افغان فورس کے کمانڈو نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا جس کی امریکی اور افغان حکام نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں حملہ آور افغان کمانڈو بھی ہلاک ہو گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کیوں کی گئی تھی۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور طالبان تھا اور اس نے 4 امریکیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات میں افغان فورسز کے اہلکار اپنے ساتھیوں اور امریکی فوجیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔