سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو سری لنکا کا چیلنج درپیش

بارش کی صورت میں میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اورپاکستان سیمی فائنل سے آؤٹ ہوجائےگا


Sports Desk June 11, 2017
بارش کی صورت میں میچ نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اورپاکستان سیمی فائنل سے آؤٹ ہوجائےگا ۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان آج "کرو یا مرو" کی حکمت عملی اپنا کرسری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

کارڈف میں شیڈول سنسنی خیز مقابلہ پاکستان کے وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا یہ میچ انتہائی اہم اور کوارٹر فائنل کا درجہ رکھتا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے ہر صورت میں اس میچ میں فتح حاصل کرنی ہے اور اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان پھر بھی سیمی فائنل سے آؤٹ ہوجائے گا، سری لنکا کے خلاف سرفراز احمد پہلی دفعہ کپتانی کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان نے لنکا ڈھانے کی پلاننگ شروع کردی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے مابین 3میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے2 میچز جیتے اور ایک میں شکست ہوئی۔ اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں جاری رہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے 3 گھنٹے تک بیٹسمینوں پر سخت محنت کی گرانٹ فلاور نے محمد حفیظ، بابر اعظم سمیت دوسرے بیٹسمینوں کے ساتھ طویل گفتگو کی اور میچ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جب کہ وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔