ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کو خراج تحسین

شعیب ملک نے اب تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کیں ہیں مجھے ان پر فخر ہے، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک June 11, 2017
شعیب ملک نے اب تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کیں ہیں مجھے ان پر فخر ہے، ثانیہ مرزا۔ فوٹو : فائل

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو سری لنکا کے خلاف 250واں میچ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سپر اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا 250 واں میچ کھیلنا پاکستان اور کرکٹ سے ان کے عزم کا اظہار کرتا ہے، میں نے ہمیشہ انہیں پاکستان کی نمائندگی اور کرکٹ کھیلنے کے لیے جذبہ سے بھرپور دیکھا، یہ لمحہ نہ صرف میرے بلکہ شعیب ملک کے اہل خانہ سمیت ہم سب کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے، اب تک جوبھی کامیابیاں شعیب نے حاصل کیں ہیں مجھے ان پر فخر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شعیب ملک نے اپنی سنچری ثانیہ مرزا کےنام کردی

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/1669585096448149/"]

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے ہم دونوں کافی وقت الگ گزارتے ہیں لیکن موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہتے ہیں اور ابھی جیسے ہی وقت ملا تو بھارت جانے کے بجائے میں یہاں میچ دیکھنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خود کرکٹ سے محبت ہے میچز دیکھنا پسند کرتی ہوں، چمپئینز ٹرافی کے بھی کچھ میچز دیکھے ہیں بالخصوص پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھا تھا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی جب کہ کل پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی دیکھوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ثانیہ مرزا کے گھر خوشیوں کے ڈھول بجنے لگے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔