جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کی گریڈ 22 میں ترقی کا امکان

واجد ضیا کو مئی 2015میں سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ21 میں ترقی دی گئی تھی۔


علیم ملک June 12, 2017
بورڈ کے اجلاس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری ٹو وزیراعظم شرکت کریںگے، بورڈ کے اجلاس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

واجد ضیا کا تعلق پولیس سروس گروپ سے ہے اور ان کا سولہواں کامن بنتا ہے، واجد ضیا کا شمار پولیس سروس کے سینئر افسران میں ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق واجد ضیا نے یکم نومبر 1988کو سول سروس کا آغاز کیا اور اس وقت گریڈ21 میں خدمات انجام دے رہے ہیں، واجد ضیا کو مئی 2015میں سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ21 میں ترقی دی گئی تھی اورگریڈ21 میں ان کی مدت ملازمت کے 2سال مکمل ہوچکے ہیں جو گریڈ 22 میں ترقی کے لیے ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن بورڈکے اجلاس میں گریڈ 21 کے 20 کے قریب افسران کو گریڈ22 میں ترقی دی جائے گی، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا 27 مارچ 2022 کو رٹائرہوجائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں