خانانی اینڈ کالیا کیس امریکا پاکستان سے تعاون پر آمادہ ہوگیا
ایف آئی اے کی ٹیم آئندہ دنوں میں امریکی لیگل اتاشی سے ملاقات کرے گی، وزارت داخلہ
QUETTA:
خانانی اینڈ کالیا کیس میں امریکا نے پاکستان سے تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی توسط سے وزارت خارجہ سے مدد کی درخواست کی تھی۔ ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آئی خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل کا ریکارڈ فراہم کرے۔
ادھر وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے سفارتخانے کے لیگل اتاشی سے ملاقات کرانے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو امریکی سفارتخانے کے لیگل اتاشی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم آنے والے دنوں میں امریکی لیگل اتاشی سے ملاقات کرے گی۔