احتجاج کا خوف ٹرمپ برطانیہ کے دورے سے کترانے لگے

وزیراعظم تھریسامے کو ٹیلیفون کیا، دورہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کی


Monitoring Desk June 12, 2017
کوئی تبدیلی نہیں آئی، دورہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا، وزیر اعظم آفس۔ فوٹو: فائل

QUETTA: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے کو ٹیلی فون کیا ہے، جس میں احتجاج کے خوف سے برطانوی دورہ منسوخ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کوٹیلیفون کیا، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ حکام کے مطابق برطانوی وزیراعظم سے گفتگوکے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے احتجاج کی وجہ سے برطانیہ کادورہ منسوخ کرنے کا ارادہ ظاہرکیاہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر برطانوی عوام کی حمایت کے بغیر دورہ نہیں کرناچاہتے۔

برطانوی وزیراعظم آفس کا کہناہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ میںکوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹرمپ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی برطانیہ کا دورہ کریں گے، وزیراعظم ٹریسامے کے دفترکی طرف سے ایسی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ موخر کردیا گیا ہے۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا دورہ برطانیہ اکتوبر میں متوقع ہے۔ برطانوی اخباردی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کے باعث فی الحال وہ برطانیہ نہیں آنا چاہتے۔ اخبار نے ایک حکومتی اہلکارکے حوالے سے بتایاکہ جب تک برطانوی عوام ٹرمپ کے سرکاری دورے کی حمایت نہیں کرتے، ٹرمپ یہ دورہ نہیں کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔