پروٹیز سے کامیابی سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا

بھارت کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوگا۔


Sports Desk June 12, 2017
بھارت کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

کوہلی الیون نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکرگروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے، اس لیے اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہوگا، یہ ایک طرح سے ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل کا ری پلے ہوگا، تب بھی ان ہی دو ٹیموں کا باہمی مقابلہ ہوا تھا جس میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اگر آج سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرتا ہے تو پھر اس کا سیمی فائنل میں ٹکراؤ گروپ بی کی ٹاپ ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں