شاہ رخ نے جنوبی افریقہ میں بھی ٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کردی

شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پر ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں،


Sports Desk June 12, 2017
شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پر ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں- فوٹو؛ فائل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھی جنوبی افریقہ میں بھی ٹوئنٹی 20 ٹیم خریدنے کی کوشش شروع کردی۔

رپورٹس کے مطابق ان کی ٹیم کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، وہ نئی ٹی 20 گلوبل لیگ میں کیپ ٹاؤن یا پھر جوہانسبرگ کے نام سے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں، اس لیگ کے ٹیم مالکان کا اعلان 19 جون کو لارڈز میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان جنوبی افریقہ میں مقیم بھارتی تارکین کی بہت بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں پر ٹیم خریدنے کے خواہاں ہیں، یاد رہے کہ آئی پی ایل میں کے کے آر کے علاوہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز بھی شاہ رخ خان کی ملکیت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں