لاہور عدالت نے ایفروز فارما کے ڈائریکٹر کا 2 روزہ ریمانڈ دیدیا
پولیس نے عبوری ضمانت کےباوجود نادر فیروز کو گرفتار کیا اور بعد ازاں گرفتاری ظاہر کر دی جوسراسر خلاف قانون ہے، وکیل
مقامی عدالت نےایفروزفارما کےڈائریکٹر نادرفیروزکا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ مینجرشکیل خان کوعدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔
پولیس نے ایفروز کیمیکل کے ڈائریکٹر نادر خان اور شکیل ناگرہ کو چہرے پر پردہ ڈال کر سخت سکیورٹی میں لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ پی آئی سی ادویات ری ایکشن مقدمے میں تفتیش کرنی ہے اس لئے نادر خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ شکیل ناگرہ اپنا جسمانی ریمانڈ پورا کر چکے ہیں اس لئے انہیں جیل بھیج دیاجائے۔
اس موقع پر نادر خان کےوکیل نےعدالت کوبتایا کہ پولیس نےان کی عبوری ضمانت کےباوجود انہیں گرفتار کیا اور جب عدم پیروی پر ضمانت کی درخواست خارج ہوئی تو پولیس نے گرفتاری ظاہر کر دی جوسراسر خلاف قانون ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح سےان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں لایا گیا ہے یہ تضحیک آمیز رویہ ہے۔
پولیس کی درخواست پر عدالت نے مینجر شکیل ناگرہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تاہم عدالت نے ایفروزفارما کے ڈائریکٹر نادر فیروزکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
واضح رہے کہ پی آئی سے ادویات کیس میں تحقیقاتی کمیٹی نےاپنی رپورٹ میں ایفروز کمپنی کی دوا کو مضر صحت قرار دیتےہوئےاس کےخلاف کارروائی کرنےکی درخواست کی تھی۔