چکنی جلد کا خیال کیسے رکھا جائے
ناشتے میں اسبغول کی بھوسی یا ریشہ دار غذٓاؤں کا استعمال چکنی جلدکے مسائل سے بچانے میں معاون ہوسکتا ہے۔
چکنی یا روغنی جلد کو صحت مند رکھنا بعض اوقات خاصا مشکل ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر ان لڑکیوں کے لیے جن کے چہرے پر مہاسے بھی نکلتے ہوں۔
جلد چکنی کیوں ہوجاتی؟ اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، اسی طرح چکنی جلد کو صحت مند رکھنے کے بھی مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ چکنی جلد والی ہر لڑکی یا خاتون کے لیے ہر طریقہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتا۔ ممکن ہے کہ جو طریقہ ایک لڑکی کے لیے کارآمد ثابت نہ ہو وہ روغنی جلد کی حامل دوسری لڑکی کے لیے نہ ہو۔
وجہ وہی ہے کہ ہر لڑکی میں چکنی جلد کے اسباب مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوراک، فضا، دھوپ میں رہنے کا دورانیہ، ہارمون، عمر، حمل، آغاز بلوغت، بدہضمی اور آنتوںکے مسائل، ذہنی و جسمانی دباؤ، ماحول کی تبدیلی، اور موروثی اثرات سمیت بہت سے عوامل اس میں کردار ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ماہر جلد سے مل کر جلد پر روغن کی تہہ جم جانے کا اصل سبب جاننے کی کوشش کی جائے۔ بہرحال کچھ طریقے ایسے ہیں جو چکنی جلد کی حامل لڑکیوں اور خواتین کے لیے یکساں طور پر مفید ہیں۔
ناشتے میں اسبغول کی بھوسی یا ریشہ دار غذٓاؤں کا استعمال چکنی جلدکے مسائل سے بچانے میں معاون ہوسکتا ہے۔ بہتر ہے کہ اسبغول کی بھوسی نہار منھ پانی میں بھگو کر لی جائے۔ اس کے متواتر استعمال سے جلد پر نمودار ہونے والی چکنائی کی مقدار میں نمایاں کمی آجائے گی، اور کیل مہاسوں کا خطرہ بھی کم ہوجائے گا۔ ماہرین جلد کے مطابق نظام انہضام کی خرابیاں جلد کے مسائل بھی پیدا کرتی ہیں۔ اگر ہاضمہ درست ہوگا تو پھر جلد کے کئی مسائل جنم نہیں لیں گے۔
اسبغول اور ریشہ دار غذاؤں کے استعمال کے علاوہ اچھا کلینزر بھی ایک بہتر آپشن ہے۔ چہرہ دھونے کے بعد ہلکے موئسچرائزر کا استعمال بھی چکنی جلد پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ موئسچرائزر لگانے کے بعد اگر بے بی پاؤڈر تھوڑی مقدار میں چہرے پر لگالیا جائے تو اس سے بھی چکنی جلد پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ یاد رکھیے کہ جلد پر ہمیشہ ہلکا ترین میک اپ کریں۔ اگر آپ بھاری میک اپ کرتی ہیں تو پھر اسے صاف کرنے کے بعد فیس واش سے چہرہ اچھی طرح دھولیں۔ میک اپ سے پندرہ منٹ قبل اگر برف سے چہرے کا مساج کرلیا جائے تو اس سے جلد کے مسام قریب قریب بند ہوجاتے ہیں اور میک اپ زیادہ دیر تک تازہ رہتا ہے۔
جلد کے مسائل سے محفوظ رہنے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے مستقل استعمال سے چکنی جلد کا سبب بننے والے عوامل کمزور پڑجاتے ہیں، نتیجتاً جلد پر نمودار ہونے والے روغن کی مقدار محدود ہوتی چلی جاتی ہے۔ بہرصورت اپنی چکنی جلد کی وجہ تلاش کرنے کے لیے ماہرجلد سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔