شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ درست نہیں والد شاہ زیب
اگرشاہ رخ جتوئی کم عمرہے تو اس کا شناختی کارڈ کیسے بنا، مقدمے میں ان پر کافی دباؤ ہے، والد اورنگزیب
مقتول شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب کا کہنا ہےملزم شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ درست نہیں،عدالت سے رجوع کروں گا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ درست نہیں وہ شاہ رخ جتوئی کے ازسرنو طبی معائنے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے، انہوں نے کہا کہ اگرشاہ رخ جتوئی کم عمرہے تو اس کا شناختی کارڈ کیسے بنا، مقدمے میں ان پر کافی دباؤ ہے تاہم وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج مقدمے کا چالان پیش کیا جائے گا۔