کوئٹہ میں 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2017
مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او فرید کی مدعیت میں درج کیا گیا: فوٹو: فائل

سریاب روڈ پر 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان پولیس ناکے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم قتل کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارجاں بحق

مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او فرید کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔