کترینہ کو اپنی عمرکا لحاظ کرنے کی نصیحتیں ملنے لگیں

ہرشخص اپنے قدرتی نقوش کوبگاڑ رہا ہے جو بہت عجیب ہے، ماڈل دیاندارا سواریس


ویب ڈیسک June 12, 2017
یہ سب تو میں کترینہ کے منہ بھی کہہ سکتی ہوں،ماڈل دیاندارا سواریس : فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اداکاری کے حوالے سے تو مشورے ملتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انہیں اپنی عمر کا لحاظ کرنے کی نصیحتیں بھی ملنے لگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ''جگا جاسوس'' کی پروموشن کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں شریک تھیں جہاں بھارتی ماڈل و اداکارہ دیاندارا سواریس بھی شریک تھیں جنہوں نے کانفرنس میں لی گئی اداکارہ کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے خوب نصیحتیں کرڈالیں۔ انہیں لگا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے پلاسٹک سرجری یا فلرز کروائے ہیں جس سے ان کا چہرہ پہلے سے زیادہ بھرا بھرا لگ رہا تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کترینہ کی شارکس کے ساتھ تیراکی کی وڈیو وائرل

ماڈل و اداکارہ نے کترینہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انسان کو اپنی زندگی کے تجربوں اور عمر پر فخر ہونا چاہیئے۔ ہمیں قدرتی طور پر بڑا ہوجانا چاہیئے، ہرشخص اپنے قدرتی نقوش کو بگاڑ رہا ہے جو بہت عجیب ہے۔ ماڈل دیاندارا سواریس نے مزید لکھا کہ یہ پوسٹ محض کترینہ ہی کے لیے نہیں ہے اوریہ سب تو میں کترینہ کے منہ پر بھی کہہ سکتی ہوں لیکن کترینہ کو دیکھ کر میں اس طرز پرسوچنے پر مجبور ہوگئی ہوں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما، عائشہ ٹاکیہ، پریانکا چوپڑا اور شلپا شیٹھی سمیت کئی اداکارائیں کاسمیٹکس سرجری کراکر اپنے نقوش کو مزید پرکشش بنانے کی کوشش کرچکی ہیں تاہم گزشتہ دنوں اپنے ہونٹوں کو ابھارنے پر عائشہ ٹاکیہ کو سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔