اورکزئی لڑائی میں 4عسکریت پسند ہلاک 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

سیکورٹی حکام کا دعوی ہے کہ جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا.


Nama Nigar August 01, 2012
سیکورٹی حکام کا دعوی ہے کہ جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا، فوٹو رائٹرز فائل

علی کھیل کے علاقے ڈبوری ، اپر اورکزئی ایجنسی میں بدھ کو عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے. سیکورٹی حکام کا دعوی ہے کہ جوابی کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا.

لڑوائی تب ہوئی ، جب عسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا ، جو آپریشن کے علاقے میں آگے بڑھ رہے تھے۔

زخمی اہلکاروں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے.

ڈبوری کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ سیکورٹی حکام نے علاقے کوعسکریت پسندوں سے 97 فی صد صاف کرنے کا دعوی کیا ہے.

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ (فاٹا) ، اورکزئی ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی کے بعد سب سے چھوٹی سی ایجنسی ہے جو کرم اور خیبر ایجنسیوں کے ساتھ سرحدوں سے ملتی ہے اور یہ واحد ایجنسی ہے جس سے افغانستان کی سرحد نہیں ملتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں