وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرماں رواں سے ملاقات

ملاقات میں خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 12, 2017
ملاقات میں خلیجی ممالک کی ہنگامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نوازشریف نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ڈپٹی گورنرعبداللہ بن بندر نے وزیراعظم نوازشریف کورخصت کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت 7 مسلم ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے

وزیراعظم نوازشریف نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سعودی شاہی محل پہنچے توسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود مرکزی دروازے پر آکر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قطر عرب ممالک کے خدشات دور کرنے پر راضی



اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحق ڈار اور دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں