نواز شریف نے نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا

نہال ہاشمی کی تقریر متنازع اور پارٹی پالیسی و ڈسپلن کے خلاف تھی، راجہ ظفر الحق


ویب ڈیسک June 12, 2017
نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کے خلاف غلط الفاط استعمال کیے تھے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلن کمیٹی کے کنوینرراجہ ظفر الحق کے مطابق کمیٹی نے نہال ہاشمی سے متعلق اپنی رپورٹ اورسفارشات پارٹی صدر نوازشریف کو بھجوا دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریر متنازع تھی اور انہوں نے اپنی تقریر میں پارٹی ڈسپلن و پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس کو نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کا حکم

راجہ ظفرالحق کے مطابق نواشریف نے کمیٹی کی متفقہ سفارشات کو منظور کرتے ہوئے نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غیر ذمہ دارانہ بیان پر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کو ان کی متنازع تقریر پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی ، ابتدا میں انہوں نے استعفیٰ جمع بھی کرادیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے چیرمین سینیٹ سے استعفیٰ نامنظور کرنے کی استدعا کی تھی جس پر انہیں استعفیٰ واپس کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔