پاناما جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو آج طلب کرلیا

سابق وزیر داخلہ کو حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت


ویب ڈیسک June 12, 2017
بیرون ملک ہونے کے باعث رحمان ملک نے جے آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے، فوٹو؛ فائل

پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو آج طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو آج طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں