شاہ زیب قتل کیس عدالت کا 10 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم

عدالت نےشاہ رخ جتوئی کی عمرکےتعین کیلئےعدالتی حکم نظراندازکرنے پرسروسزاسپتال کےایم ایس اورپولیس سرجن کونوٹس جاری کردیا

عدالتی حکم نظراندازکرنے پرسروسزاسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورپولیس سرجن کواظہاروجوہ کانوٹس جاری فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں پولیس کو 10 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت ملوث تمام ملزمان کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نےملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکےتعین کےلئےعدالتی حکم نظراندازکرنے پرسروسزاسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورپولیس سرجن کواظہاروجوہ کانوٹس جاری کردیا اوردونوں سے آئندہ سماعت پروضاحت طلب کرلی۔سماعت کے موقع پرپولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ تفتیش کے لئے 10 روزکی مہلت دی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمرکے حوالے سے میڈیکل رپورٹ درست نہیں، وہ شاہ رخ جتوئی کے ازسرنو طبی معائنے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اگرشاہ رخ جتوئی کم عمرہے تو اس کا شناختی کارڈ کیسے بنا۔
Load Next Story