سعودی وزارت داخلہ کی مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک سعودی باشندے کا سرقلم کردیا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ مساعد الرویلی کو سلطنت میں بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اوراس کا شمالی صوبہ الجواف میں تلوار کے ذریعے سر قلم کردیا گیا، رواں سال سعودی عرب میں سر قلم کیے جانے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ سرکاری اعداد و شمار پر مبنی غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں 76 افراد کو سر قلم کرکے سزائے موت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شرعی قوانین کے تحت آبروریزی قتل ،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے سر سرعام قلم کئے جاتے ہیں۔