چین میں اردو زبان سیکھنے کا رجحان فروغ پانے لگا

چینی طالب علم سی پیک سے استفادہ کرنے کے لیے اردو زبان سیکھنے میں سر گرم عمل ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2017
بیجنگ فارن اسٹیڈیز یونیورسٹی کا اردو ڈیمپارٹمنٹ سال 2007 سے اپنے طالبعلموں کو اردو سکھا رہا ہے: فوٹو: فائل

چین ایک عالمی معاشی طاقت بن چکا ہے اس لحاظ سے دنیا کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی اب باقاعدہ چینی زبان سکھائی جانے لگی ہے لیکن دوسری جانب چین میں صورت حال یہ ہے کہ وہاں بھی چینی نوجوان بڑے شوق و ذوق سے اردو سیکھ رہے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق چینی طالب علم سی پیک سے استفادہ کرنے کے لیے اردو زبان سیکھنے میں سر گرم عمل ہیں، چین میں اردو تاریخ کا اجرا بیجنگ یونیورسٹی میں 1951 میں اردو ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے عمل میں آیا، بعد میں اس ڈیپارٹمنٹ کا قیام ملک کے دوسرے شہروں شیان اور گوانگژو میں بھی لایا جا چکا ہے۔

بیجنگ فارن اسٹیڈیز یونیورسٹی کا اردو ڈیمپارٹمنٹ 2007 سے اپنے طالبعلموں کو اردوسکھا رہا ہے۔ اس وقت یونیورسٹی میں 20 طالب علموں پر مشتمل تیسرا بیج اردو زبان سیکھ رہا ہے۔ یہ طالب علم اردو بولنے اور لکھنے میں مہارت کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجزاسلام آباد اور جی سی یو کا دورہ بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں