آزادی کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جاسکتا عبدالباسط
نیلسن منڈیلا کو بھی پہلے دہشت گرد اور بعد میں ہیرو قرار دیا گیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر
پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ آزادی کے لیے لڑنے والے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی فوج معصوم اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے ۔ آزادی کے لیے لڑنے والے کشمیری حریت پسندوں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ نیلسن منڈیلا کو بھی پہلے دہشت گرد اور بعد میں ہیرو قرار دیا گیا۔
عبدالباسط نے کہا کہ جب بھارت کمشیر کو اٹوٹ انگ کہے گا تو مذاکرات کیسے آگے بڑھیں گے۔ بھارت پہلے تسلیم کرے کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ۔ اس کے ساتھ مشروط مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ اگر نئی دہلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرے تو مسئلہ کشمیر کے حل کا سارا عمل خود بخود شروع ہوجائے گا۔
پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ یہ ایک سیکیورٹی معاملہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی عدالت اس پر کوئی فیصلہ نہیں دے گی۔ عالمی عدالت نے کیس میں کہیں نہیں کہا کہ کلبھوشن کے خلاف کارروائی نہ کی جائے ۔