پنجاب میں بجلی کے بحران نے سنگین صورت اختیار کرلی

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہرایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

فیصل آباد،ملتان اوررحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے فوٹو: فائل

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار200 میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد پنجاب میں بجلی کے بحران نےسنگین صورت حال اختیار کرلی۔


پنجاب میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں بجلی کی پیداوار ساڑھے 7 سے 8 ہزار میگاواٹ اورطلب ساڑھے 12 ہزار میگاواٹ ہے ، وزارت پانی وبجلی کی طرف سے بجلی کا شیڈول تاحال تیارنہیں ہوسکا جبکہ لیسکو، پیسکو اور کیپکو سمیت کسی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو لوڈشیڈنگ کا کوٹہ نہیں دیا جارہا ، لاہور کے مختلف علاقوں میں ہرایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

فیصل آباد،ملتان اوررحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story