شعیب ملک نے 250 ون ڈے میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور کر لیا
آل راؤنڈر نے 249 ون ڈے میچز میں 35.48 کی اوسط سے 6742 رنز بنائے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کیریئر میں 250 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے اہم میچ میں شعیب ملک ٹیم کے سب سے سینئر پلیئر ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے بھی کرکٹر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جب کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی ان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کو خراج تحسین
شعیب ملک نے 249 ون ڈے میچز میں 35.48 کی اوسط سے 6742 رنز بنائے ہیں جن میں 9 سنچریز اور 39 نصف سنچریز شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 143 رنز ہے اور وہ 38.47 کی اوسط سے 153 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ جب کہ ان کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس 19 رنز کے عوض 4 وکٹ ہے۔