خواتین میں گھرے شاہد آفریدی شرم سے چھوئی موئی ہو گئے

سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی کی شرمانے کی ادا کو پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے


Sports Desk June 12, 2017
سوشل میڈیا پرشاہد آفریدی کی شرمانے کی ادا کو پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے . فوٹو : فائل

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی آج کل کرکٹ کے میدانوں میں تو نظر نہیں آتے لیکن اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گزشتہ روز ثنا بچا کی جانب سے سحری کی دعوت دی گئی جس میں صبا قمر اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں کرکٹر خواتین کے درمیان کھڑے ہیں اور شرم سے چھوئی موئی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔



شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ "ثناء بچا بہن! گزشتہ رات سحری پر بہترین دعوت کیلیے شکریہ اور پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے بڑے چہروں کیساتھ مل کر اچھا لگا۔"

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/873880941860577280

ثنا بچا نے آفریدی کے پیغام کے جواب میں ٹویٹ کیا " اگرچہ ہمارا خون ایک نہیں ہے لیکن اس شخص سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا جو آپ کو نہ صرف بہن کہتا بلکہ اسی طرح برتاﺅ بھی کرتا ہے۔"



سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں، کسی نے شاہد آفریدی کی مسکراہٹ کو جان لیوا قرار دیا ہے تو کوئی ان کے شرمانے کی ادا کو پسندیدہ قرار دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں