ہاکی پرو لیگ میں پاکستانی ٹیم بھی شامل

ہاکی پرو لیگ جنوری 2019 سے شروع ہوگی اور جون تک جاری رہے گی


Sports Reporter June 12, 2017
ہاکی پرو لیگ جنوری 2019 سے شروع ہوگی اور جون تک جاری رہے گی . فوٹو: فائل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی پرو لیگ کے لیے منتخب ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم بھی شامل ہے۔

ہاکی پرو لیگ جنوری 2019 سے شروع ہوگی اور جون تک جاری رہے گی، 9 ملکوں کی ہاکی ٹیموں کے درمیان لیگ میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 144 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے ہوم میچز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے گا۔

مینز ٹیموں میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بلجیئم، برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ جب کہ ویمنز ٹیموں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایف آئی ایچ کے سی ای او جیسن میک کریکن نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہو گا جس میں قومی ٹیمیں ہر سال 6 مہینوں کے دوران دنیا بھر میں اپنے ملک میں اور باہر میچز کھیلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں