آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی

بولنگ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی ثنا میر11ویں نمبرپرہیں،بیٹنگ رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 20 میں شامل نہیں


ویب ڈیسک January 30, 2013
آل راؤنڈر کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی ایس آر ٹیلر پہلے اورآسٹریلیا کی ایل سی استھالیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بھارت کی متھالی راج ون ڈے کی بیٹنگ کیٹیگری میں پہلے اورویسٹ انڈیز کی ایس آر ٹیلر دوسرے نمبرپرہیں۔

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی بولنگ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی ثنا میر 11ویں نمبر پر ہیں جبکہ بیٹنگ رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے جب کہ آل راؤنڈر کیٹیگری میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی۔

آل راؤنڈر کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی ایس آر ٹیلر پہلے اورآسٹریلیا کی ایل سی استھالیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں