ملالہ یوسف زئی کے سر کی آخری سرجری آئندہ ہفتے کی جائے گیڈاکٹرز

ملالہ کو انتہائی قریب سے گولی لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سننے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے،ڈاکٹرز


AFP/ January 30, 2013
سرجری میں ڈاکٹرز ملالہ کے سر میں ٹائٹینیم پلیٹ بھی ڈالیں گے تاکہ اس کے دماغ کو کسی بھی چوٹ سے بچایا جا سکے۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی کے علاج پر مامور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں مزید سرجری کی ضرورت ہے جو آئندہ ہفتے کی جائے گی

برطانیہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملالہ کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے اور وہ خود بھی اپنی صحت میں بہتری محسوس کر رہی ہیں۔ ان کی گردن سے گولی نکالنے کا ایک آپریشن کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے ملالہ کی ایک آخری سرجری کی جائے گی جس میں کوشش کی جائے گی کہ ان کی یادداشت متاثر نہ ہو۔ ملالہ کو انتہائی قریب سے گولی لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سننے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے لہٰذا سرجری کے دوران ڈاکٹرز ملالہ کے کان میں ایک الیٹرانک ڈیوائس ڈالیں گے جس سے اگلے 18 ماہ میں ان کی سننے کی صلاحیت واپس آنے میں مدد ملے گی۔

سرجری میں ڈاکٹرز ملالہ کے سر میں ٹائٹینیم پلیٹ بھی ڈالیں گے تاکہ ان کے دماغ کو کسی بھی چوٹ سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری 90 منٹ طویل ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں