اسمبلیاں 13 یا 14 مارچ کو تحلیل کردی جائیں گی خورشید شاہ
پیپلز پارٹی نے آئین میں دی گئی حکومتی مدت پوری کرنے کے لئے کوششیں کیں، خورشید شاہ
وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 13 یا 14 چودہ مارچ تک اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آئین میں دی گئی حکومتی مدت پوری کرنے کے لئے کوششیں کیں اور اس میں کامیاب بھی رہی،قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کرائیں گے۔ اب تک نگران وزیر اعظم کے نام پر غور شروع نہیں ہوا، اس معاملے پر اتحادیوں کی مشاورت سے ہی معاملے کو آگے بڑھائیں گے۔