اپنے انگریزی گانے میں دیسی ڈانس شامل کرکے بالی ووڈ کی جھلک دکھائی پریانکا چوپڑا

میرکی کوشش تھی کہ جب لوگ میرے انگریزی گانے کی ویڈیو دیکھیں تو انہیں اس میں بالی ووڈ کی جھلک نظر آئے،پریانکا چوپڑا


IANS January 30, 2013
گانے کی ویڈیو سب سے پہلے اپنے والد کو دکھائی جو ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پریانکا چوپڑا فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اداکارہ پریا نکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کے پہلے انگریزی گانے کی ویڈیو میں دیسی ڈانس بھی شامل کیا گیا ہے۔

اپنے گانے "ان مائی سٹی" کی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ وہ اپنے گانے میں بھارتی اسٹائل کا ڈانس شامل کر کے دنیا کو بالی ووڈ کی جھلک دکھانا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ جب لوگ ان کے گانے کی ویڈیو دیکھیں تو انہیں اس میں بالی ووڈ کی جھلک نظر آئے۔

پریانکا نے کہا کہ انہوں نے گانے کی ویڈیو سب سے پہلے اپنے والد کو دکھائی جو ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے والد کو ویڈیو میں سب سے زیادہ ان کا نمستے کہنا پسند آیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا میوزک بھارت اور مغرب میں یکساں پسند کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے فلموں میں گانا گانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پورا البم ریلیز ہونے کے بعد ہی اس حوالے سے کچھ سوچیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |