بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں غلام علی

جہاں پاکستان پر حرف آرہا ہو وہاں مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو کام نہیں کروں گا


INP June 13, 2017
جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: گلوکار غلام علی نے کہا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو ملنے نہیں دیتیں، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس خطے میں ان کا مال بکتا ہے۔

غلام علی نے کہا کہ جہاں میرے ملک کے نام پر حرف آرہا ہو وہاں خواہ مجھے سونے میں بھی تول دیا جائے تو میں کسی صورت کام کرنا پسند نہیں کروں گا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شیوسینا کے لوگ بھی کئی بار میرے کنسرٹ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن بعض اوقات یہ سیاسی رنگ معلوم ہوتا ہے اور جو لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں ان کو بھارت کی عوام بھی پسند نہیں کرتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں