ویرات کوہلی کی ’صاف گوئی‘ عمدہ کھیل کا سبب
میں نے اپنے کھلاڑیوں کو آئینہ دکھایا جس کا نتیجہ ہمیں جنوبی افریقہ سے فتح کی صورت میں حاصل ہوا، بھارتی کپتان
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی بہتر کارکردگی کی وجہ اپنی'صاف گوئی' کو قرار دے دیا۔
سری لنکا سے میچ میں شکست کے بعد کوہلی نے اپنے کھلاڑیوں کی عزت نفس کا خیال رکھنے کے بجائے ان پر واضح کردیا تھا کہ انھیں اپنے کھیل کو بہتر بنانا ہوگا، وہ اب اس بات پر خوش ہورہے ہیں کہ ان کی صاف گوئی کا کھلاڑیوں نے مثبت جواب دیا۔
کوہلی نے کہاکہ آپ کو صاف گو ہونا چاہیے، بعض اوقات ایسی باتیں کہنا چاہئیں جو دوسروں کو چوٹ پہنچائیں، میں اسی چیز پر یقین رکھتا ہوں، میں نے اپنے کھلاڑیوں کو آئینہ دکھایا جس کا نتیجہ ہمیں جنوبی افریقہ سے فتح کی صورت میں حاصل ہوا۔