سابق امریکی باسکٹ بال اسٹار جورڈن کے جوتوں کی ریکارڈ رقم میں نیلامی

مائیکل نے جوتوں کی مذکورہ جوڑی 1984 اولمپکس میں اسپین کیخلاف گولڈمیڈل میچ میں استعمال کی تھی۔

مائیکل نے جوتوں کی مذکورہ جوڑی 1984 اولمپکس میں اسپین کیخلاف گولڈمیڈل میچ میں استعمال کی تھی۔فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کے زیراستعمال رہنے والے جوتے 190,373 ڈالر کی ریکارڈ رقم میں نیلام ہوگئے۔


منتظمین کا کہنا تھا کہ مائیکل نے جوتوں کی مذکورہ جوڑی 1984 اولمپکس میں اسپین کیخلاف گولڈمیڈل میچ میں استعمال کی تھی، واضح رہے کہ اس مقابلے میں امریکا نے اسپین کیخلاف 96-65 سے فتح پائی تھی اور مائیکل نے اس میں 20 پوائنٹس بنائے تھے۔

نیلام گھر کے نائب صدر ڈین ایملر نے کہا کہ ریکارڈ قیمت میں ان جوتوں کی فروخت سے ثابت ہوتا ہے کہ مائیکل جورڈن کی کھیل میں کمرشل ویلیو اب بھی ہے۔
Load Next Story