پاکستان نے خلیجی تنازع کے حل کیلیے مخلصانہ کوششوں کا آغاز کردیا

معاملے کو حل کرانے کیلیے پاکستان رابطہ کار، مصالحت اور ثالث کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے، پاکستان

معاملے کو حل کرانے کیلیے پاکستان رابطہ کار، مصالحت اور ثالث کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے، پاکستان۔ فوٹو : فائل

لاہور:
پاکستان نے سعودی عرب اور قطر کے مابین تنازع کو حل کرانے کیلیے اپنی مخلصانہ کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

اہم ترین حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازع کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔


پاکستان نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ اس معاملے کو مذاکرات سے حل کیا جائے جبکہ پاکستان نے سعودی عرب کوآگاہ کیا ہے کہ اس معاملے کو حل کرانے کیلیے پاکستان رابطہ کار، مصالحت اور ثالث کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے۔

ادھر پاکستانی حکام کو امید ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے مابین تنازعہ کو حل کرانے کیلیے جلد اہم پرامن راستہ نکل آئے گا۔
Load Next Story