مسجد نبویؐ میں چھڑکاؤ والے 450 پنکھے نصب ہیں رپورٹ

نظام کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے عظیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے


INP June 13, 2017
مجموعی لمبائی 3.2 کلو میٹر ہے، ہر پنکھے کا وزن 120 کلو گرام ہے، 2 فلٹر اسٹیشن ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: مسجد نبویؐ کے صحن میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے ستونوں میں چھڑکاؤ والے 450 پنکھے لگائے گئے ہیں۔

مسجد نبویؐ کے صحن میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے والے نظام جو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے زمانے میں نصب کیا گیا تھا جس کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے عظیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحن میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے ستونوں میں چھڑکاؤ والے 450 پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ ہر پنکھے میں پانی کے چھڑکاؤ کے لیے 16 سوراخ موجود ہیں۔ پنکھے بند ہونے پر چھڑکاؤ بھی رک جاتاہے۔ ہر پنکھا 7 پروں پر مشتمل ہے اور یہ 180 ڈگری کے زاویے میں گھومتا ہے۔ پنکھے کا قطر 80 سینٹی میٹر اور چوڑائی 38 سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کاوزن 120 کلوگرام ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس نظام میں ہر گھنٹے کے دوران ہر ستون پر 200 لیٹر صاف پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ پانی کی مطلوبہ مقدار تیار کرنے کے لیے 2 اسٹیشن قائم ہیں جہاں مائیکرو اسکوپک فلٹر اور الٹرا وائلٹ شعاؤں کے ذریعے پانی کو جراثیم اور کھارے پن سے پاک کیا جاتا ہے۔ پانی کی صفائی کا مقصد نمازیوں کی صحت کا تحفظ اور پائپ لائن نیٹ ورک پر مشتمل اس نظام کی عمر بڑھانا ہے جس کی مجموعی لمبائی 3.2کلومیٹر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں