فلسطین مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر پابندی بدستور جاری

ماہ مئی کے دوران مسجدکے دروبام65بار اذان سے محروم رہے، فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور


INP June 13, 2017
صیہونی حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیاکہ اذان سے یہودیوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ فوٹو: نیٹ

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں پر نمازاور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے، مئی کے دوران مسجد ابراہیمی کے دروبام 65 بار اذان سے محروم رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امورکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پرصیہونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکاہے۔ مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ باطل اور جھوٹ پرمبنی ہے اور صیہونی قوتیں ان دونوں مقدس مقامات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ اور تاریخ کو مسخ کررہی ہیں۔

علاوہ ازیں صیہونی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اذان دینے سے یہودیوں کے سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں