سعودی عرب کی سلامتی اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں وزیر اعظم
توقع ہے کہ خلیج کا حالیہ بحران امت مسلمہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا، وزیر اعظم
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے اور توقع ہے خلیج کا حالیہ بحران امہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیزبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت 7 مسلم ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب اوراس کے عوام سے اظہاریکجہتی کیا جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی اورخودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل میں مملکت سعودی عربیہ کا خصوصی مقام ہے، سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے جب کہ توقع ہے کہ خلیج کا حالیہ بحران امت مسلمہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قطر عرب ممالک کے خدشات دور کرنے پر راضی
ترجمان وزیراعظم کے مطابق شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف کا دورہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابی کی تعریف کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے آزادی کے بعد سے خصوصی تعلقات ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی تمام مسلمانوں کے مفاد میں ہے جب کہ پاکستان کی قومی سلامتی سمیت تمام ایشوز پر سعودی عرب مکمل تعاون کرے گا۔