انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف سماعت ملتوی

الیکشن کمیشن میں کیس کی مزید سماعت 24 جولائی کو ہوگی

6 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرانا ہے، وکلاء پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 جولائی کو جواب داخل کرانا ہے، اس لیے کیس سماعت ملتوی کی جائے۔


الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل پرکیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے علاوہ ان کی نااہلی سے متعلق درخواست بھی زیر سماعت ہے۔
Load Next Story