مولانا اعظم طارق قتل کیس ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پولیس نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا


ویب ڈیسک June 13, 2017
سبطین کاظمی پر 2003 میں رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے روبرو سبطین کاظمی کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا، سماعت کے لئے ملزم سبطین کاظمی کو خصوصی سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا تھا۔ پولیس نے مولانااعظم طارق قتل کیس میں مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ عدالت نے ملزم سبطین کاظمی کےجوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سبطین کاظمی پر2003 میں رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کوقتل کرنے کا الزام ہے اورملزم چند روزقبل دوحا کے راستے لندن جاتے ہوئے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتارہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔