انٹرا پارٹی الیکشن عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے دوبارہ چیئرمین منتخب

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرادی


ویب ڈیسک June 13, 2017
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے جس کے تحت عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جب کہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرادیں۔ جس کے مطابق پارٹی الیکشن میں احتساب پینل اور انصاف پینل مدمقابل تھے۔ الیکشن کے دوران دونوں پینلزکو کل 2 لاکھ 56 ہزار 957 ووٹ پڑے۔ انصاف پینل نے ایک لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ حاصل کیے اور مدمقابل احتساب پینل کو 41 ہزار647 ووٹ ملے جب کہ 26 ہزار 255 ووٹ مسترد ہوئے۔ نتائج کے تحت ایک مرتبہ پھر عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیل جمع کرانا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں